Maktaba Wahhabi

112 - 131
۱۳… ملاحظات و تنبیہات پیارے بھائی! کچھ چیزوں کے بارے میں بطور نصیحت خبردار کردینا مناسب ہے، جو درج ذیل ہیں: ۱… اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا اور اپنا معاملہ اسے سونپ دینا اور شفا کے لیے بکثرت دعا و گریہ و زاری کرنا۔ کیونکہ رقیہ صرف ایک سبب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس لیے جائز رکھاہے تاکہ اپنے بندوں کو دکھائے کہ وہی مدبر اور ہر چیز پر قادر ہے۔ ۲… یہ رقیہ انتہائی خاکساری، غور و فکر اور محبت سے پڑھو، اس کے لیے وضو کرنا اور دعاؤں کے آداب بجالانا مستحب ہے۔ ۳…پڑھتے وقت بعض آیتوں کا تکرار بہتر ہے۔ مثلاً سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورہ اخلاص، معوذتین اور اسی طرح کی دیگر آیات و دعائیں۔ ساتھ ہی سینے یا تکلیف کی جگہ پر پھونکتے جائیں۔ اگر آدمی آیت کا ہر ٹکڑا یا دعا پڑھنے کے بعد دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کرکے پھونکے اور جہاں تک ہوسکے اپنے پورے جسم پر ہاتھ پھیرے تو اس کا نفع اور تاثیر زیادہ قوی ہے۔ ۴…رقیہ پر روز عمل کرے یا کم از کم ہر دو دن، یا تین دن بعد مداومت کرے اور شفا کے لیے جلدی نہ کرے۔ ۵…اگر آپ کسی بیماری سے دو چار ہیں اور رقیہ کی سخت ضرورت محسوس کرتے
Flag Counter