Maktaba Wahhabi

39 - 131
ساتواں ذریعہ غموں کے اسباب کے ازالہ کی جدو جہد کرنا 7 …دل کے سرور و انبساط کو لازم کرنے اور غم، دُکھ کو ختم کرنے والے اسباب و ذرائع میں سے ایک وسیلہ: غموں کو لاحق کرنے والے اسباب کے ازالہ اور خوشی مہیا کرنے والے ذرائع کے حصول میں سعی اور جدو جہد ہے۔اور یہ گزرے ہوئے ناپسندیدہ اُمور کو یکسر بھلا دینے سے ہوتا ہے کہ جنہیں کبھی واپس نہیں لایا جا سکتا۔ اور یہ جدو جہد اس بات کی معرفت کے ساتھ حاصل ہوتی ہے کہ ماضی میں گزرے واقعات پر سوچ اور فکر کو مشغول رکھنا بے کار اور بے نتیجہ ہے۔ اور یہ کہ دماغ کو ہر وقت ماضی کی سوچوں میں مصروف رکھنا نری حماقت اور پاگل پن ہے۔ اسی طرح مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کا تصور کر کے دل کو اضطراب و قلق میں مبتلا کیے رکھنا کہ کہیں فقر و فاقہ اور کوئی خوف وغیرہ لاحق نہ ہوجائے، اس کے بارے وہم میں مبتلا رہنا اور اس طرح کی ناپسندیدہ باتوں کے بارے میں اپنی زندگی کے مستقبل سے متعلق تخیلات کا شکار ہوکر رہ جانا بھی کوئی عقل مندی نہیں ہے۔ چنانچہ ایسے آدمی کو جان لینا چاہیے کہ مستقبل سے متعلق تمام اُمور تو نامعلوم ہوتے ہیں۔ آنے والے وقت میں خیر اور شر، اُمیدوں اور تکلیفوں کے بارے میں سوائے اللہ تعالیٰ کے کون ان کو جانتا ہے؟ یہ سب معاملات غلبے اور حکمت والے ربّ کائنات کے ہی ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ بھی بندوں کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ سوائے اس کے کہ: ان معاملات میں سے خیر و
Flag Counter