Maktaba Wahhabi

40 - 131
برکت والے اُمور کو حاصل کرنے او ر ان میں سے نقصان، تکلیف پہنچانے والے اُمور کو اپنے سے دُور رکھنے میں پوری پوری کوشش کر لی جائے۔ اور بندہ یہ بھی جان لے کہ جب وہ اپنی سوچ کو اپنے معاملے کے مستقبل کی وجہ سے پیدا ہونے والے قلق و اضطراب سے پھیر لے گا اور اپنی اصلاح و درستگی کے لیے اپنے رب کریم پر توکل کر لے گا اور اس ضمن میں وہ نہایت مطمئن ہو جائے گا تو اس کا دل بھی مطمئن ہو جائے گا، اس کے احوال بھی درست ہو جائیں گے اور ا س سے اس کا دُکھ اور قلق و اضطراب بھی دُور ہو جائے گا۔ آٹھواں ذریعہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک نفع بخش دعا 9…معاملات کے مستبقل پر نگرانی اور علمی گرفت کے لیے نفع بخش چیزوں میں سے درج ذیل دعا کا باقاعدگی سے پڑھتے رہنا ہے۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم درج ذیل دعا پڑھا کرتے تھے: ((أَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِيْ دِیْنِي الَّذِيْ ھُوَ عِصْمَۃُ أَمْرِيْ، وَأَصْلِحْ لِي دُنْیَايَ الَّتِيْ فِیْھَا مَعَاشِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرْتِيَ الَّتِيْ إِلَیْھَا مَعَادِيْ، وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِي فِي کُلِّ خَیْرٍ، وَالْمَوْتَ رَاحَۃً لِيْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ‘‘[1]
Flag Counter