Maktaba Wahhabi

42 - 131
سچ کر دکھاتے ہیں جو اس نے مانگا ہو، جس کی اُمید لگائی ہو اور اس کے لیے عمل بھی کیا ہو۔ او ر یہ کہ اللہ تعالیٰ اُس کے دُکھ، غم کو خوشی اور مسرت میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ نواں ذریعہ برے احتمالات کے اسباب پر غورو فکر کرنا 9…جب کسی بندے کو مصائب آن گھیریں تو اس کے دل کی بے چینی، غم اور دُکھ کو زائل کرنے والے ذرائع اور وسائل میں سے ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ: بندہ ان دُکھو ں اور غموں کو ہلکا کرنے کے لیے یوں کوشش کرے کہ اس کام کی انجام دہی کے لیے وہ ان سب سے بُرے احتمالات پر غورو فکر سے کام لے جو اس تکلیف دہ معاملہ تک پہنچنے کا سبب بنے ہوں۔ اور اس کے لیے اپنے آپ کو آمادہ اور تیار کرے۔ جب وہ اس کے لیے آمادہ ہو جائے تو جس حد تک ممکن ہو اپنے دُکھو ں اور غموں کو ہلکا کرنے کے لیے پوری پوری کوشش شروع کر دے۔ آپ دیکھیں گے کہ اس کام پر آمادگی اور اس سے نفع بخش کوشش سے اس کے غم اور دُکھ زائل ہو جائیں گے۔ نفع بخش معاملات کو حاصل کرنے اور بندے کے لیے پیش آمدہ تکلیفوں کو دُور کرنے کے لیے اس کی یہ کوشش اچھا بدل ثابت ہو گی۔ اور جب خوف، ڈر، بیماریوں، فقر و فاقہ اور کئی طرح کی اپنی پسندیدہ چیزوں کے معدوم ہو جانے کے اسباب کا اسے حل معلوم ہو جائے تو نہایت اطمینان کے ساتھ وہ مذکور بالا ذریعہ کا استقبال کرے اور اس پر اپنے آپ کو تیار کر لے۔ بلکہ اس ضمن میں حتی الامکان اس سے بھی سخت تیاری کرے۔ اس میں کوئی شک نہیں
Flag Counter