Maktaba Wahhabi

43 - 131
کہ ناپسندیدہ اُمور کے احتمال پر اپنے آپ کو آمادہ اور تیار کر لینا ان ناپسندیدہ اُمور کو حقیر بنا کر ان کی شدت کو زائل کر دیتا ہے۔ بالخصوص اس و قت کہ جب آدمی اپنی استطاعت کے مطابق ان چیزوں کی مدافعت میں اپنے آپ کو مشغول کر لے۔ اس طرح سے وہ نفع بخش کوشش کہ جو مصیبتوں کو اہم جانتے ہوں آدمی کو ان سے دُور رکھ کر مصرف رکھتی ہے، اس کے ساتھ آدمی کے حق میں اس کی اپنی آمادگی بھی مل جاتی ہے اور پھر وہ ناپسندیدہ اُمور کے مد مقابل کھڑی اپنی قوت کو پھر سے مضبوط کر نے کے لیے اپنے نفس کے خلاف کوشش کرنے لگتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ اللہ عزوجل پر اس کا یقین و ایمان اور اعتماد اور اُس ذاتِ اقدس پر حسن ثقاہت بھی قوی ہونا چاہیے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان اُمور کا فائدہ انشراحِ صدر اور خوشی کے حصول میں بہت بڑا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بند ے کو جو چیز جلد ملنے والے اجر یا دیر سے ملنے والے ثواب کی اُمید دلاتی ہے وہ مزید برآں ہے۔ یہ بات تجربہ اور مشاہدہ میں آچکی ہے اور اس کے احوال و واقعات ان چیزوں میں سے ہیں کہ جن کا تجربہ بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ دسواں علاج بُرے اوہام و خیالات پر جلد بے چین نہ ہونا 10…اور دل کی منفعل المزاجی یعنی زود رنجی و اشتعال انگیزی والے امراض بلکہ جسمانی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک مزید سب سے بڑا وسیلہ: دل
Flag Counter