Maktaba Wahhabi

50 - 131
پہنچنے والی اس ناپسندیدہ تکلیف کا اللہ کی طرف سے حاصل شدہ دینی و دنیاوی نعمتوں کے ساتھ مقارنہ کرے۔ اس موازنہ و مقارنت کے وقت اُس پر ان نعمتوں کی کثرت واضح ہو جائے گی جو اُسے حاصل ہیں اورجو ناپسندیدہ و نا خوشگوار اُمور اُسے لا حق ہوئے ہیں ان کا اضمحلال و اضطراب اور انحطاط و گراوٹ بھی خوب معلوم ہو جائے گا۔ اسی طرح وہ اپنے اوپر آئی ہوئی تکلیف کے خوف اور اس تکلیف سے سلامت رہنے کے بہت زیادہ احتمالات کے درمیان بھی موازنہ کر کے دیکھ لے۔ تب وہ دعویٰ نہیں کر سکے گا کہ ایک کمزور سا احتمال بہت سارے مضبوط احتمالات پر غالب آسکتاہے۔ چنانچہ اس طرح کا موازنہ کرنے سے اس کا خوف اور اس کا غم، دُکھ دُور ہو جائے گا اور یہ کہ وہ ان احتمالات کو بہت بڑا جانے گا جو عین ممکن تھا کہ اس کو حاصل ہو جاتے۔ تب وہ اپنے آپ کو ان واقعات و حادثات کے لیے ضرور آمادہ کر لے گا جو اس کو پہنچنے والے ہوں۔ (مگر ابھی تک ان سے اس کا واسطہ نہیں پڑا) اور وہ ان تکالیف و حوادث کو دُور کرنے کے لیے ضرور کوشش کرے گا جو اسے ابھی تلک لاحق ہی نہیں ہوئے۔ اور جو لاحق ہو چکا اس کے حل اور اسکی تخفیف کے لیے تب وہ ضرور جدو جہد کرے گا۔ پندرھواں حل لوگوں کی تکلیفوں کو اہمیت نہ دینا 15…اس ضمن میں فائدہ مند اُمور میں سے یہ بھی ہے کہ: آپ اس بات
Flag Counter