Maktaba Wahhabi

51 - 131
کو خوب جان لیں، پلے باندھ لیں اور اس بات کا علم خوب رکھیں کہ: لوگوں کا آپ کو تکلیف پہنچانا بالخصوص انتہائی بُرے الفاظ و اقوال کے ساتھ، آپ کو قطعاً گزند نہیں پہنچا سکتا۔ بلکہ اُن کا آپ کے ساتھ یہ بُرا سلوک اُنہیں ہی نقصان پہنچائے گا۔ اِلاَّ یہ کہ: اگر آپ نے اپنے جی کو اسے اہمیت دینے میں مشغول کر لیا اور آپ نے ان اقوالِ سیئہ کو اس قدر اہمیت دے ڈالی کہ وہ آپ کے حواس کے مالک بن جائیں تب ضرور آپ کو وہ اسی طرح سے تکلیف دیں گے جس طرح ان باتوں نے ان کو (گناہ میں مبتلا کر کے) تکلیف پہنچائی ہوگی۔ اور اگر آپ ان باتوں کو خاطر میں نہیں لاتے تو پھر یہ آپ کو کبھی بھی اور کچھ بھی تکلیف نہیں دے سکتیں۔ سولہواں علاج صالح سوچ 16…یہ بات بھی جان رکھیے کہ: آپ کی زندگی آپ کے افکار کے تابع ہے۔ اگر آپ کی سوچیں ایسی ہیں کہ جن سے دین و دنیا میں آپ کو فائدہ پہنچے تو جان لیجیے کہ آپ کی زندگی سعادت مند ہے۔ بصورتِ دیگر معاملہ اس کے برعکس ہو گا۔ یعنی آدمی کے جیسے افکار ہوں گے ویسی اس کی زندگی ہو گی۔ اس لیے سعادت مند زندگی گزارنے کے لیے ہمیشہ سوچ بھی صالح رکھیے۔ سترھواں علاج شکریہ و انعام کا مطالبہ صرف ایک اللہ سے 17…غم اور دُکھ کو اپنے آپ سے دُور رکھنے کے لیے نہایت نفع بخش اُمور
Flag Counter