Maktaba Wahhabi

54 - 131
عملاً بروئے کار لاتے ہوئے سچ کر دکھائیے۔ تکلیف دہ اُمور کی طرف قطعاً توجہ نہ کیجیے۔ تاکہ آپ دُکھ اور غم کو جنم دینے والے اسباب سے اس کے ذریعے اپنی توجہ مبذول کر سکیں۔ بلکہ آپ راحت و مسرت اور انتہائی ضروری کاموں پر اپنے نفس کو جمانے والی صلاحیت سے مدد طلب کیجیے۔ انیسواں علاج حاضر وقت کے اعمال کا اپنے آپ کو عادی بنانا 19…اس ضمن میں انتہائی فائدہ مند اُمور میں سے یہ بھی ہے کہ اپنے آپ کو حاضر وقت کے اعمال و اشغال کا عادی بنائیں اور آنے والے وقت کے بارے میں منہمک رہیں۔ (یعنی اچھی منصوبہ بندی کر لیں) اس لیے کہ جب کاموں کو بروقت کرنے کی عادت نہیں ڈالی جاتی تو سمجھ لیجیے کہ آپ پر سابقہ باقی اعمال و اشغال بھی جمع ہو جائیں گے اور ان کے ساتھ ساتھ آنے والے کام بھی اضافۃً اکٹھے ہو جائیں گے۔تب ان کو بخوبی نبٹا یا نہیں جا سکے گا۔ اور اگر آپ نے ہر کام کو بروقت کرنے کی عادت ڈال لی تو آپ آنے ولے وقت (مستقبل) سے تعلق رکھنے والے کاموں کو مضبوط فکر، سوچ اور قوتِ عمل کے ساتھ مکمل کر سکیں گے۔ بیسواں حل نفع بخش اہم کاموں کو اوّلیت دینا 20…اس ضمن میں یہ بھی ضروری ہے کہ نفس بخش افعال و اعمال اور
Flag Counter