Maktaba Wahhabi

63 - 131
1… نفسیاتی بیماریاں اور اُن کا علاج دورِ حاضر کی مادی زندگی میں ایسی ترقی ہوئی جو خیال اور بیان سے باہر ہے۔ لوگ اسی تہذیب و تمدن سے چمٹ کر رہ گئے ہیں۔ اکثریت کی یہی مقصود بن گئی۔ یہی ان کے علم کی انتہا اور سعادت و شقاوت کی مصدرہے، اسی کے لیے لوگ مرتے اور جیتے ہیں۔ کفار و مشرکین کے لیے یہ کوئی انوکھی چیز نہیں کیونکہ وہ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔ زندگی میں جانوروں کی طرح کھاتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جہنم ان کا ٹھکانہ ہے۔ تعجب اس بات پر ہے کہ مسلمان اس غلط روش کو اپنائیں اور ٹیڑھے راستے پر چلیں، دنیا کی شہوات اور لذتوں سے لگ جائیں اور اس کی فانی زیب و زینت جمع کرنے میں مقابلہ کریں؟ اسے اپنی زندگی کا عظیم مقصد بنا لیں؟ اسی کے لیے کوشش کریں اور اس بات کو فراموش کر دیں کہ ان کی پیدائش ایک پاکیزہ کردار اور عظیم مقصد کے لیے ہوئی ہے۔ اور وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت و اطاعت ہے۔ اس کے راستے میں جہاد اور اس کی طرف لوگوں کو دعوت دینا ہے۔دنیا اور اس کی ساری شہوتیں اور لذتیں اسی مقصود کو ثابت کرنے کے لیے وسیلہ ہیں۔ اسی لیے نتیجتاً عدم توازن پیدا ہوا۔یہ لگاؤ بڑا قیمتی ہوتا ہے اور اس کی قیمت بڑی گراں ہے۔ لوگوں نے اس کے لیے اپنا چین و سکون قربان کیا، اپنا اطمینان و
Flag Counter