Maktaba Wahhabi

66 - 131
پرانے علما نے کہا ہے کہ انسان کی ایمانی قوت اور نفسیاتی سکون صرف نفسیاتی بیماریوں کے علاج اور سرور و سعادت ہی پر معاون نہیں بلکہ جسمانی بیماریوں کے لیے بھی بے حد مفید ہیں…!! اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان امراض سے بچنے اور شفا یاب ہونے کا طریقہ دو مرحلوں سے گزرتا ہے: پہلا مرحلہ:…حفاظت اور بچاؤ کا مرحلہ۔ ایک مسلم مرد اور مؤمن عورت، چھوٹے اور بڑے کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔اس کے لیے ہم سب کو خواہش کرنی چاہیے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے بہت سی بیماریوں کے دفاع اور بچاؤ میں معاون ہے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے: اَلْوِقَایَۃُ خَیْرٌ مِّنَ الْعِلَاجِ…بچاؤ اختیار کرنا علاج سے بہتر ہے۔ دوسرا مرحلہ:…علاج ہے۔ یعنی بیماری سے دو چارہونے کے بعد اسے ختم کرنے کے لیے علاج کرنا۔ا ور یہ شرعی جھاڑ پھونک اور دیگر نفسیاتی اور طبی علاجات کے ذریعہ ہوتا ہے۔ ان دونوں مرحلوں کی تفصیل آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہے۔ ۲… بیماریوں سے نفس کا بچاؤ ایک مسلمان آدمی کا اسلامی تعلیمات اور اس کے قولی و فعلی آداب کا پابند ہونا اور ہر روز انہیں اپنی زندگی کے مختلف گوشوں میں نافذ کرنا۔ خواہ اس کا تعلق عبادات
Flag Counter