Maktaba Wahhabi

72 - 131
۴… شرعی رقیہ کیوں؟ شرعی رقیہ اور اسی سے ہی شفا یابی طلب کرنے کی دعوت کیوں ہے؟ تو اس کا جواب مختصراً درج ذیل ہے: ۱… یہ سنت ہے۔ ہم ان شاء اللہ آئندہ سطروں میں قرآن و حدیث سے اس کی دلیل ذکر کریں گے۔ ۲… ذکر اور وظائف سے محافظت کی قلت کے سبب، ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت آج اللہ تعالیٰ کے ذکر اور دعاؤں سے محافظت طلبی میں غافل ہے۔ خواہ صبح و شام کی دعائیں ہوں یا کچھ مخصوص مواقع و مناسبات سے متعلق ہوں۔ فرض نمازوں کے بعد یا قرآنِ کریم کی تلاوت اور دعا و استغفار وغیرہ کا معاملہ ہو … اس کی کوتاہی کی وجہ سے دیکھا جاتا ہے کہ بجائے اس کے کہ مصیبت زدہ کی حفاظت ہو اور نظر بد لگانے والے کی تادیب ہو، بعض لوگ دوسرے کو بلا ارادہ نظر بد لگاتے ہیں خواہ آپس میں قریبی ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ اس طرح کہ دوسروں کی چیزیں حیرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خاص طور پر اس وقت جب کوئی دوسرے کے لیے برکت کی دعا نہیں کرتا۔[1] اور نہ اس وقت اللہ کا نام لیتا ہے۔ ۳…لوگوں کے درمیان حسد عام ہونا۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ
Flag Counter