Maktaba Wahhabi

39 - 89
دوسرامبحث: اخروی عمل سے دنیا طلبی کی تاریکیاں پہلا مطلب : ا خروی عمل سے دنیا طلبی کی خطرناکیاں یہ بڑی خطرناک بات ہے کہ انسان کوئی نیک عمل کرے اور اس سے کسی دنیاوی ساز وسامان کا طالب ہو،یہ شرک ہے جو توحید ِ واجب کے کمال کے منافی اور عمل کو برباد کردینے والا ہے،یہ ریاکاری سے بھی سنگین تر ہے کیونکہ دنیا چاہنے والے کا ارادہ اس کے بہت سارے اعمال پر غالب ہوتا ہے،جبکہ ریاکاری اس کے کسی عمل میں پائی جاتی ہے اور کسی عمل میں نہیں پائی جاتی اور اس کے ساتھ باقی نہیں رہتی،اور مومن ان دونوں چیزوں سے دور رہتاہے۔
Flag Counter