Maktaba Wahhabi

47 - 89
مرکوز)ہوگی اللہ تعالیٰ اس کی فقیری اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر) کر دے گا،اس کے امور کو منتشر کر دے گا اور دنیا سے بھی اسے اتنا ہی ملے گا جتنااس کے لئے مقدر ہے۔ دوسرا مطلب: دنیا کی خاطر عمل کی قسمیں دنیا کی خاطر عمل کی کئی قسمیں ہیں،امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ اس سلسلہ میں سلف صالحین سے چار قسمیں منقول ہیں : پہلی قسم: وہ نیک عمل جسے بہت سے لوگ اللہ کی رضا کے حصول کے لئے کرتے ہیں،جیسے صدقہ‘ نماز‘ لوگوں پر احسان اور ظلم کی تلافی وغیرہ،جسے انسان خالص اللہ کے لئے کرتا یا چھوڑتا ہے،لیکن آخرت میں اس کا ثواب نہیں چاہتا،بلکہ وہ یہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں اس کے مال کی حفاظت کرے اور بڑھائے‘ یا اس کی اور اس کے اہل و عیال کی حفاظت کرے یا اس پر اور اس کے اہل و عیال پر اپنی نعمتیں باقی رکھے‘ اسے جنت کے حصول اور جہنم سے نجات کی کوئی فکر نہیں ہوتی،توایسے شخص
Flag Counter