Maktaba Wahhabi

49 - 89
چوتھی قسم: یہ ہے کہ انسان خالص اللہ وحدہ لا شریک کے لئے اطاعت کا کام انجام دے‘ لیکن (ساتھ ہی) وہ اسلام سے خارج کردینے والے کسی کفریہ عمل کا بھی مرتکب ہو‘ مثلاً کوئی شخص نواقض اسلام (اسلام کو توڑنے والی چیزوں) میں سے کسی چیز کا ارتکاب کرے،یہ قسم حضرت انس رضی اللہ عنہ وغیرہ سے منقول ہے۔[1] لہٰذا مسلمان کو چاہئے کہ ان تمام چیزوں سے بچتا رہے جو اس کے عمل کو برباد کردینے والے اور اللہ کے غیظ و غضب کا سبب ہوں ‘ نیز مسلمانوں کو ان تمام برے اعمال سے بھی بچنا چاہئے،ہم ان تمام چیزوں سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔ تیسرا مطلب: ریا کاری کی خطرناکی اور اس کے نقصانات : ریا کاری کی خطرناکی فرد ‘ معاشرہ اور پوری امت پر بہت زیادہ ہے‘ کیونکہ ریاکاری سارے اعمال کو اکارت کر دیتی ہے،والعیاذ باللہ۔
Flag Counter