Maktaba Wahhabi

59 - 89
سلسلہ میں فرمایا: ﴿يُخَادِعُونَ اللّٰہَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ﴿٩﴾ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّٰہُ مَرَضًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ﴾[1] وہ اللہ تعالیٰ کو اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں،لیکن در اصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں۔ان کے دلوں میں بیماری تھی تو اللہ نے ان کی بیماری میں مزید اضافہ کر دیا،اور ان کے جھوٹ کی وجہ سے ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ چوتھا مطلب: ریا کاری کی قسمیں اور اس کی باریکیاں ریا کاری کی قسمیں بہت زیادہ ہیں،ہم ان سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں ‘ یہ قسمیں حسب ذیل ہیں : ۱- بندہ کا مقصود اللہ کے علاوہ (کچھ اور) ہو اور اس کی خواہش یہ ہو کہ
Flag Counter