Maktaba Wahhabi

65 - 89
پانچواں مطلب: ریا کی قسمیں اور عمل پر اس کا اثر ریاکاری (اللہ ہمیں اس سے پناہ عطافرمائے)کی کئی قسمیں اور درجات ہیں ‘ہر مسلمان کو چاہئے کہ ان سے بچنے کے لئے ان کی معرفت حاصل کرے۔یہ قسمیں حسب ذیل ہیں : (۱) عمل سراسر دکھاوا ہو‘ اس کا مقصد مخلوق کو دکھاوے کے سوا کچھ نہ ہو‘ جیسا کہ منافقین کا حال ہے: ﴿وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ قَامُوا كُسَالَىٰ يُرَاءُونَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُونَ اللّٰہَ إِلَّا قَلِيلًا﴾[1] اور جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں،صرف لوگوں کو دکھاتے ہیں اور اللہ کا ذکر بہت ہی کم کرتے ہیں۔ یہ خالص ریا کاری کسی مومن سے فرض نماز یا روزے میں تو صادر نہیں
Flag Counter