Maktaba Wahhabi

69 - 89
’’ تِلكَ عاجِلُ بُشْرى المُؤْمِنِ ‘‘[1] یہ مومن کے لئے فوری خوشخبری ہے۔ چھٹا مطلب: ریاکاری کے اسباب و محرکات ریاکاری کی بنیاد اور اصل’جاہ و مرتبہ‘ کی محبت ہے،اور جس کے دل پر اس چیز کی محبت غالب آجاتی ہے اس کی ساری فکرمخلوق کی رعایت‘ ان کا چکر لگانے اوران کے دکھاوے میں محدود ہو کررہ جاتی ہے،اور وہ اپنے تمام تر اقوال و افعال اور جملہ تصرفات میں ہمیشہ ان چیزوں کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے جن سے لوگوں کے نزدیک اس کا مقام و مرتبہ اونچا ہو۔بیماری اور مصیبت کی یہی جڑ اور اساس ہے‘ کیونکہ جس شخص کو بھی اس کی خواہش ہوتی ہے اسے عبادت میں ریاکاری اور ممنوع و حرام کاموں کا ارتکاب لا محالہ کرنا پڑتا ہے۔ یہ بڑا دقیق اور پیچیدہ باب ہے جسے اللہ عزوجل کا علم و معرفت رکھنے اور اس سے محبت کرنے والے ہی جان سکتے ہیں۔ اگر اس سبب اور تباہ کن مرض کی تفصیل کی جائے تو وہ درج ذیل تین
Flag Counter