Maktaba Wahhabi

72 - 89
چنانچہ یہی تین چیزیں ریاکاری کا سبب اور اصل محرک ہیں ‘ لہٰذا ان سے بچ کررہیں !! ساتواں مطلب: اخلاص کے حصول کے طریقے اور ریاکاری کا علاج یہ بات معلوم ہوگئی کہ ریاکاری عمل کو ضائع کرنے والی‘ اللہ کے غضب اور ناراضگی کا سبب‘ ہلاک کرنے والی اور مسلمانوں کے لئے مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے،اور جس چیزکی یہ حالت ہو وہ اس قابل ہے کہ پوری جانفشانی سے اس کا ازالہ و علاج کیا جائے اور اس کی رگیں اور جڑیں کاٹ کر رکھ دی جائیں۔ ریاکاری کے ازالہ و علاج اور اخلاص کے حصول کے چند طریقے حسب ذیل ہیں : (۱) دنیا کی خاطر عمل اور ریاکاری کے انواع و اقسام اور اسباب و محرکات کی معرفت حاصل کرنا اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا‘ اسباب و
Flag Counter