Maktaba Wahhabi

25 - 65
صحت اور بیمار ی صحت و تند رستی کے ساتھ ہی ہر شخص کو وقتا فوقتا بیماریوں کا بھی سامنا کر نا پڑتا ہے۔ بیمار ی میں مبتلا ہو نے کے بعد آدمی کو احساس ہو تا ہے کہ تندرستی کتنی عظیم نعمت ہے ۔ صحت اور بیماری کے تعلق سے ایک مسلمان کو درج ذیل چیز وں کا خیال رکھنا چا ہیے ۔ (۱) صحت و تندرستی کو غنیمت جانتے ہو ئے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرے کیونکہ بیمار ہونے کی صورت میں آدمی بہت سا کام نہیں کر پاتا۔ (۲) یہ عقیدہ رکھے کہ بیمار ی اور شفا یا بی اللہ رب العالمین ہی کے حکم سے ہو تی ہے ۔ (۳) بیماری میں صبر وتحمل سے کام لے ، جزع فزع نہ کرے اور نہ ہی تقدیر وغیرہ کا شکوہ کرے۔ (۴) حدیثوں کی رو سے بیماری سے انسان کے گناہ جھڑتے ہیں ، لہٰذا اس بات کو بیمار ہونے والا شخص ذہن میں رکھے تو اس کو صبر کا حوصلہ ملتا ہے ۔ (۵) بیماری کتنی بھی سخت اور تکلیف دہ ہو بیمار شخص موت کی تمنا نہ کرے۔ اس سے منع کیا گیا ہے ۔ (۶) مریض زیادہ تکلیف میں ہو اور موت چا ہتا ہو تو ان الفاظ میں دعا کر سکتا ہے ۔ ((اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ اِذَا کَانَتِ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِیْ ، وَتَوَفَّنِیْ اِذَاکَانَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِیْ )) بخاری و مسلم ’’ اے اللہ مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو ، اور مجھے اس وقت موت دے دے جب میرے لیے موت بہتر ہو ‘‘ (۷) بیمار شخص دوا علاج بھی کرے اور ساتھ ہی یہ عقیدہ رکھے کہ شفادینے والا اللہ ہے ۔
Flag Counter