Maktaba Wahhabi

51 - 65
سلام کے آداب سلام کا معنی امن و سلامتی اور حفاظت ہے ’’السلام ‘‘ اللہ کے نا مو ں میں سے ایک نام ہے گو یا جب آپ کسی سے سلام کر تے ہیں تو اسے امن و سلامتی اور اللہ کی حفاظت میں رہنے کی دعا دیتے ہیں ۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتے وقت سلام کر ے یہ اس کا حق ہے۔ سلام کے کچھ اہم آداب درج ذیل ہیں : (۱) سلام میں پہل کر نے کی کو شش کر نی چا ہیے ۔جو سلام میں پہل کر تا ہے وہ اللہ کی رحمت کا زیادہ مستحق ہو تا ہے ۔ [ احمد،ابو داود،صحیح] (۲) سلام کا جواب ضروردیں ۔فرمان الہٰی ہے : ﴿وَاِذَا حُیِیْتُم بِتَحِیَّۃٍ فَحَیُّوْابِاحْسَنَ مِنْھَآ اَوْرُدُّوْھَا﴾ ۔[سورہ نساء] (جب تم سے سلام کیا جا ئے تو اس سے بہتر طریقہ سے تم سلام کرو(جواب دو)یا کم سے کم وہی سلام لوٹا دو ) (۳) سلام کرتے وقت صرف ’’السلام علیکم‘‘کہنے پر دس نیکی ،اور ’’السلام علیکم و رحمۃ اللہ ‘‘کہنے پر بیس نیکی ،السلام علیکم ورحمۃاللہ وبر کاتہ کہنے پر تیس نیکی ملتی ہے ۔ (ابو داود، ترمذی۔ حسن ) (۴) گھروں میں داخل ہوتے وقت اور نکلتے وقت اہل خانہ سے سلام کر یں (بیہقی۔ حسن)یہ دونوں کے لیے باعث بر کت ہے [ترمذی،حسن] (۵) راستہ چلتے وقت عام بچوں سے بھی سلام کر نا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا ۔ (بخاری و مسلم) (۶) اگر کو ئی شخص سلام کیے بغیر بات شروع کر دے تو اس سے بات نہیں کر نی
Flag Counter