Maktaba Wahhabi

29 - 63
وَیلٌ لَہٗ))[1] ’’اس شخص کے لیے ہلاکت وبربادی ہے جو بات کرتے ہوئے لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولتا ہے، ایسے شخص کے لیے ہلاکت وبربادی ہے، ایسے شخص کے لیے ہلاکت وبربادی ہے۔‘‘ 12۔ امانت، صداقت، حسن اخلاق اور حلال کھانا بہترین خصلتیں ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَرْبَعٌ إِذَا کُنَّ فِیْکَ فَلاَ عَلَیْکَ مَا فَاتَکَ مِنَ الدُّنْیَا: صِدْقُ الْحَدِیثِ، وَحِفْظُ الْأَمَانَۃِ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ، وَعِفَّۃُ مَطْعَمٍ)) [2] ’’چارچیزیں جب تجھ میں موجودہوں تودنیاکی کوئی بھی چیزتجھے نہ مل سکے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں: سچ بولنا، امانت کی حفاظت، اچھااخلاق اورحلال و پاکیزہ کھانا۔‘‘ 13۔ تجارت کا مال پاکیزہ مال ہے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَطْیَبُ الْکَسْبِ عَمَلُ الرَّجُلِ بِیَدِہٖ وَکلُّ بَیعٍ مَبرُورٍ)) [3] ’’سب سے عمدہ کمائی آدمی کے اپنے ہاتھ کی کمائی ہے اور ہر وہ بیع جوگناہ سے پاک ہو۔‘‘ 14۔ حرام لقمہ جہنم کا باعث ہے سیدناجابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter