Maktaba Wahhabi

32 - 63
22۔ ذکر الٰہی محبوب عمل ہے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ أَنْ تَمُوتَ ولِسَانُکَ رَطْبٌ مِنْ ذِکْرِ اللّٰہِ)) [1] ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب عمل یہ ہے کہ جب تو فوت ہو تو تیری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر ہو۔‘‘ 23۔ انفاق فی سبیل اللہ کی فضیلت سیدنا خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَنفَقَ نَفَقَۃً فِی سَبِیلِ اللّٰہِ کُتِبَتْ لَہٗ سَبْعُ مِایَٔۃِ ضِعْفٍ)) [2] ’’جس شخص نے اللہ تعالی کی راہ میں کوئی چیز خرچ کی تو وہ اس کے لیے سات سو گنا تک لکھ دی جاتی ہے۔‘‘ 24۔ صدقہ بیماریوں کا علاج ہے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((دَاوُوْا مَرْضَاکُم بِالصَّدَقَۃِ)) [3] ’’اپنے بیماروں کا علاج صدقہ کے ذریعے کرو۔‘‘ 25۔ پانی پلانا افضل ترین صدقہ سیدناسعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَفْضَلُ الصَّدَقَۃِ سَقْيُ الْمَائِ)) [4]
Flag Counter