Maktaba Wahhabi

33 - 63
’’پانی پلاناافضل ترین صدقہ ہے۔‘‘ 26۔ شیطان کو ذلیل کرنے کا آسان عمل سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا یُخْرِجُ رَجُلٌ شَیْئًا مِنَ الصَّدَقَۃِ حَتّٰی یَفُکَّ عَنْہَا لَحْیَی سَبْعِینَ شَیطَاناً)) [1] ’’جب بھی کوئی آدمی صدقہ کرتا ہے تو اس کے ذریعے وہ ستر شیطانوں کے جبڑے توڑ دیتا ہے۔‘‘ 27۔ دعوت کو قبول کرنا سنت ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَجِیْبُوا الدَّاعِیَ وَلَا تَرُدُّوا الْہَدِیَّۃ وَلَا تَضْرِبُوا الْمُسْلِمِینَ)) [2] ’’دعوت کو قبول کیا کرو، ہدیہ رد نہ کیا کرو اور نہ ہی مسلمانوں کو مارا کرو۔‘‘ 28۔ رحم کروگے تو رحم کیا جائے گا سیدناعبداللہ بن مسعو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِرْحَمْ مَنْ فِی الْأَرْضِ یَرْحَمْکَ مَنْ فِی السَّمَائِ)) [3] ’’زمین والوں پر رحم کر، آسمان والا تجھ پر رحم کرے گا۔‘‘ 29۔ نرمی بہترین گھر کی نشانی ہے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا أرَادَ اللّٰہُ بِأَہْلِ بَیْتٍ خَیْراً اَدْخَلَ عَلَیْہِمُ الرِّفْقَ)) [4]
Flag Counter