Maktaba Wahhabi

38 - 63
10۔ آزمائش بھی محبت الٰہی کی دلیل ہے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا أَحَبَّ اللّٰہُ قَوْمًا ابْتَلَاھُمْ)) [1] ’’جب اللہ تعالیٰ کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو ان کی آزمائش کرتاہے۔‘‘ 11۔ بیمار پرسی کی فضیلت سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ عَادَ مَرِیْضًا لَمْ یَزَلْ فِیْ خُرْفَۃِ الْجَنَّۃِ حَتّٰی یَرْجِعَ)) [2] ’’جو شخص کسی بیمار کی بیمار پرسی کرتا ہے وہ واپس آنے تک جنت کے پھلوں کو چننے میں مصروف رہتا ہے۔‘‘ 12۔ نظر بد حق ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِستَعِیذُوا بِاللّٰہِ مِنَ الْعَینِ فَإِنَّ الْعَینَ حَقٌّ)) [3] ’’نظر بد سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کیا کروکیونکہ نظر بدبرحق ہے۔‘‘ 13۔ عذابِ قبر برحق ہے سیدہ ام خالد بنت خالد بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِسْتَجِیرُوا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبرِ فَإِنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ حَقٌّ)) [4] ’’عذابِ قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کیا کرو بلاشبہ عذاب قبر برحق ہے۔‘‘
Flag Counter