Maktaba Wahhabi

41 - 63
’’روٹی کی عزت کیاکرو۔‘‘ 22۔ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْیَغْتَسِلْ)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو اسے غسل کرلینا چاہیے۔‘‘ 23۔ بالوں کوکنگھی کرنا اور تیل لگاناسنت ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا کَانَ لِأَحَدِکُمْ شَعْرٌ فَلْیُکْرِمْہُ)) [2] ’’جب تم میں سے کسی کے بال ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ ان کی عزت وتکریم کرے۔‘‘ 24۔ سرمہ لگانا سنت ہے سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا اکْتَحَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَکْتَحِلْ وِتْرًا وَإِذَا اسْتَجْمَرَ فَلْیَسْتَجْمِرْ وِتْرًا))[3] ’’جب تم میں سے کوئی سرمہ لگائے تو طاق عدد میں لگائے اور جب استنجاء کرے تو طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرے۔‘‘ 25۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت دو رکعتیں پڑھنی چاہئیں سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter