Maktaba Wahhabi

43 - 63
’’جب تم میں سے کوئی تین مرتبہ اجازت طلب کرے پھر اسے اجازت نہ ملے تو اسے واپس پلٹ جانا چاہیے۔‘‘ 29۔ مجلس سے اجازت لے کر جانا چاہیے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا زَارَ أَحَدُکُمْ أَخَاہُ فَجَلَسَ عِنْدَہٗ فَلَا یَقُوْمَنَّ حَتّٰی یَسْتَأْذِنَہٗ))[1] ’’جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی ملاقات کو جائے پھر اس کے پاس بیٹھ جائے تو جب تک اس سے اجازت نہ لے لے وہاں سے ہر گز نہ اٹھے۔‘‘ 30۔ منافق کی عزت غضب الٰہی کا سبب ہے سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلْمُنَافِقِ: یَا سَیِّدِی فَقَدْ أَغْضَبَ رَبَّہٗ))[2] ’’جب آدمی کسی منافق کو ’’ یا سیدی ‘‘ (اے میرے آقا) کہتا ہے تو یقینا وہ اپنے رب کو ناراض کربیٹھتا ہے۔‘‘ 31۔ چہرے پر مارنا جائز نہیں سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا ضَرَبَ أَحَدُکُمْ خَادِمَہٗ فَلْیَتَّقِ الْوَجْہَ)) [3] ’’جب تم میں سے کوئی اپنے خادم کو مارے تو چہرے پر مارنے سے بچے۔‘‘
Flag Counter