Maktaba Wahhabi

68 - 103
(۱) ادب کے ساتھ خیر و شر سے آگاہ کرنا اور وعظ و نصیحت کرنا احتسابِ والدین کے دو درجے: احتساب کے درجات میں سے پہلا درجہ محتسب علیہ کو چھوڑی جانے والی نیکی کی اہمیت وحیثیت اور اس کے اجر وثواب سے آگاہ کرنا، اور ارتکاب کی جانے والی غلطی کی سنگینی اور اس کے گناہ کی خبر دینا ہے۔ احتساب کا دوسرا درجہ وعظ ونصیحت ہے۔اس سے مراد نیکی کے ترک کرنے والے، اور برائی کا ارتکاب کرنے والے کو یہ بات ذہن نشین کروانا ہے کہ وہ اپنے طرزِ عمل سے جبار وقہار رب کے غیض وغضب کو دعوت دے کر اپنی تباہی اور بربادی کے لیے سامان مہیا کر رہا ہے، اس کو یہ بات بھی سمجھانا ہے کہ شریعت کی پابندی میں رحمن ورحیم رب کی خوشنودی ہے، اور اسی میں بندے کی دنیوی اور اخروی سعادت، کامیابی اور کامرانی ہے۔لہٰذا وہ نیکی کی راہ پر آ جائے اور بدی سے دور ہو جائے۔ دورانِ احتساب اولاد اپنے والدین کے لیے مذکورہ بالا دونوں درجے استعمال کرے۔ ان درجوں میں ادب واحترام کی پاسداری کے دلائل: والدین کو خیر وشر سے آگاہ کرتے وقت اور انہیں وعظ ونصیحت کرنے کے دوران اولاد ان سے گفتگو انتہائی نرمی، ادب اور احترام سے کرے۔اولاد کے رویے اور طرزِ عمل میں تواضع اور انکسار نمایاں ہو۔ ذیل میں اس بارے میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے تین دلائل پیش کیے جا رہے ہیں:
Flag Counter