Maktaba Wahhabi

229 - 265
بائیسواں مبحث: مومنوں کی اپنے اہل وعیال اور احباب سے ملاقات، اور جہنمیوں کی اپنے احباب اور قرابت داروں سے جدائی: ۱- مومنوں کی اپنے اہل عیال اور خاندان والوں سے ملاقات: اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَيْءٍ ۚ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ ﴾[1] اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچادیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ بھی کم نہ کریں گے‘ ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے۔
Flag Counter