Maktaba Wahhabi

23 - 265
یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں اور جو اللہ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالیٰ جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ‘ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ﴿ وَمَن يُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللّٰہَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ ﴾[1] اور جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اور اس کا تقویٰ اختیار کرے تو ایسے ہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔ 2۔ ’’الخسران المبین‘‘ ( صریح خسارہ )کا مفہوم: خسِر:خسْراً، وخسَراً، وخُسْراً، وخُسُراً، وخُسْراناً، وخسارۃً، وخساراً: کے معنیٰ گمراہ ہونے کے ہیں ، اور اس سے دوچار ہونے والے شخص کو’’خاسر‘‘ اور’’خسیر‘‘ کہاجاتا ہے، اور کہاجاتا ہے:
Flag Counter