Maktaba Wahhabi

237 - 265
جنتیو! (اب ) ہمیشہ ہمیش کی زندگی ہے موت نہ آئے گی، اور اے جہنمیو! اب ہمیشہ ہمیش کی زندگی ہے کبھی موت نہ آئے گی۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں بھی اسی طرح کی بات ہے، اسی میں فرمایا: ’’ فَيَزْدادُ أهْلُ الجَنَّةِ فَرَحًا إلى فَرَحِهِمْ، ويَزْدادُ أهْلُ النّارِ حُزْنًا إلى حُزْنِهِمْ ‘‘[1] کہ جنتیوں کی خوشی میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور جہنمیوں کا رنج و غم مزید بڑھ جائے گا۔ ۲- جہنمیوں کا نفسیاتی عذاب: اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللّٰہَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدتُّكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ ۖ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ إِلَّا أَن دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي ۖ فَلَا تَلُومُونِي
Flag Counter