Maktaba Wahhabi

32 - 42
’’ڈبل ایجنٹ‘‘ (Double Agent) بنا کر اور نہ ہی معاف کر کے۔بلکہ جو بھی جاسوس اسلامی ریاست یا افواج تک پہنچا اور پکڑا گیا تو ہمیشہ سے اُسے قتل ہی کیا گیا۔چنانچہ یہی وجہ تھی کہ صحابہ کرام اور سلف صالحین کے ادوار میں غیر مسلموں کے یہ جال کبھی بھی کارآمد نہ ہوئے۔لیکن اُن کے بعد یہی پرانے جال بڑی کامیابی سے جاری و ساری رہے۔اور آج تک ہیں۔جو کوئی ان کے جال میں نہیں آیا ان میں سے ایک ابن تیمیہ رحمہ اللہ تھے،ایک صلاح الدین ایوبی اور ایک محمد بن عبدالوہاب۔وگرنہ آجکل تو یہ حالت ہے کہ ہر شاخ پہ غیرمسلموں کی بلبل بیٹھی ہوئی ہے،انجامِ گلستاں کیا ہو گا؟۔ لہٰذا قائد کے لئے ہر حال میں ضروری ہے کہ وہ کبھی بھی غیر مسلم عورتوں اور غیر مسلم تہذیب کی دلدادہ عورتوں کے ساتھ نہ تو تعلقات رکھے اور نہ ہی ان سے نکاح کرے ورنہ ان کی سیکورٹی اور اہم قومی و ملکی راز افشاء ہو جائیں گے۔نہ انہیں سفارتکار کی حیثیت سے قبول کرے اور نہ ہی ’’مذاکرات‘‘ کے لئے ان سے بات چیت کرے۔ زن،زر اور زمین قائد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دل سے عورتوں،بیٹوں،سونے اور چاندی کے ڈھیروں،مال و دولت کے خزانوں،تیز رفتار گاڑیوں،بحری اور ہوئی جہازوں،فلک بوس عمارتوں،نمود و نمائش کی زندگی کے اسٹیٹس،لہلہاتی فصلوں اور مویشیوں غرض ان سب چیزوں کی محبت کو دل سے نکال دے کیونکہ یہ اُسے یادِ الٰہی سے غافل بھی کر دیں گی اور دنیا کے فتنوں کا سبب بھی یہی چیزیں ہیں جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّھَوٰتِ مِنَ النِّسَآئِ وَالْبَنِیْنَ وَالْقَنَاطِیْرِ الْمُقَنْطَرَۃِ مِنَ الذَّھَبِ وَالْفَضَّۃِ وَالْخَیْلِ الْمُسَوَّمَۃِ وَالْاَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ذٰلِکَ مَتَاعُ
Flag Counter