Maktaba Wahhabi

45 - 42
آج کے قائد کی ’’خوبی‘‘ آج قائد کی سب سے بڑی خوبی یہ بن گئی ہے کہ اپنے سے اوپر والے کے سامنے سجدہ ریز اور اپنے سے نیچے والے سے سجدہ کروایا جاتا ہے۔جو ’’قائد‘‘ جتنا زیادہ اپنے ’’بڑے‘‘ کی گود میں بیٹھتا ہے اور نیچے والوں کو اپنی گود میں بٹھاتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ طاقتور اور کامیاب ’’قائد‘‘ بن جاتا ہے۔آج کے قائد میں یہ خوبی بالکل ختم ہو گئی ہے کہ ’’لوگ اس سے محبت کریں‘‘ تمام لوگ نفرت کرتے ہیں لیکن زیر لب۔کوئی ’’بولنے والا‘‘ نہیں ہے۔اور آئندہ شاید یہ وقت بھی آنے والا ہے کہ یہ ’’زیر لب نفرت کا اظہار کرنے والے بھی ختم ہو جائیں اور پھر کسی کو کوئی برائی برائی نظر ہی نہ آئے گی تو سب لوگ اور قائد ’’اچھے،نیک اور پارسا‘‘ بن جائیں گے۔ دیگر خوبیاں جو ابھی تشنہ لبی کی شکایت کرتی ہیں ٭ اللہ کے بندوں کو تکلیف نہ دینا۔ ٭ نرم دل مگر حدود اللہ کے نفاذ میں سخت ترین۔ ٭ اشداء علی الکفار رحماء بینھم ٭ کتاب و سنت کی مکمل پیروی کرنا بھلے دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے۔ ٭ اپنی جان و مال کا اللہ رب العزت کے ساتھ سودا کرنا۔ ٭ شہادت کی موت کی تمنا۔ ٭ تلاوت قرآن اور اس میں غور فکر کرنا۔ ٭ اپنے بھائی کی مدد کرنا بھلے وہ ظالم ہو یا مظلوم۔
Flag Counter