Maktaba Wahhabi

47 - 42
٭ احسان کرنے والے۔ ٭ گناہ کے بعد مغفرت چاہنے والے۔ ٭ سحری کے وقت استغفار کرنے والے۔ کی محمد سے وفا تو نے،تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں قائد کی صفت:رُعب اور دبدبہ قائد کی شخصیت میں رُعب اور دبدبہ ہوتا ہے۔یہ صرف اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب قائد لوگوں کا مال ہضم نہیں کرتا،جس مال میں حرام کی آمیزیش ہونے کا خدشہ ہو اُس سے اپنے ہاتھ سختی سے روکتا ہے،اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ حلال مال پر صابر وشاکر رہتا ہے،لوگوں کی تمام خدمات کا صلہ اللہ سے لینے کا خواہشمند ہوتا ہے۔مثلاً امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ساری زندگی مکان کے کرایہ پر گزر بسر کی۔مسلمان بادشاہوں،امراء و وزراء نے مال و دولت بھیجا کہ یہ قبول کر لیں لیکن آپ رحمہ اللہ نے کبھی بھی قبول نہ کیا۔پھر ان حاکموں نے یہ چال چلی کہ امام موصوف کو مال و دولت بھیجا کہ اسے اپنے ہاتھ سے خیرات ہی کر دیں لیکن یہ بات بھی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے قبول نہ کی۔آخری وقت میں ایک صاحبزادے نے عرض کی کہ ابا حضور!آپ یہ مال لے کر صدقہ کیوں نہیں کر دیتے،کیا یہ حرام ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا:یہ بات نہیں بلکہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس مال و دولت میں حرام کی
Flag Counter