Maktaba Wahhabi

36 - 153
’’کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم نے ان کے لیے وہ جانور پیداکیے ہیں جو ہمارے سامنے کام کرتے ہیں اوراب یہ ان کے مالک ہیں۔ ہم نے ان جانوروں کو ان کے ماتحت کر دیا ہے ان میں سے کچھ ان کی سواری کے لیے ہیں اور کچھ جانوروں کو یہ کھاتے ہیں۔‘‘ ان میں سے جائز اور ممنوع جانوروں کی تفصیل دینی مسائل کی بڑی کتابوں میں موجود ہے۔ نذرونیاز عبادت ہے نذر کا معنی: جو کام عام طور پر فرائض عبادات میں شمار ہوں۔بعض اوقات نذر کسی خاص مقصد کے لیے ہوتی ہے، یعنی انسان خود اپنے آپ پر کوئی ایسا کام ضروری قرار دے دے جو اللہ تعالیٰ کے لیے ادا کرناہو۔ یہاں پہلی صورت مرادہے کہ انسان ہر قسم کی عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے خالص رکھے،کیونکہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَقَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعْبُدُوْا اِلَّا اِیَّاہُ﴾(الاسراء:23) ’’ تمہارے رب نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو گے۔ ‘‘ مدد مانگناعبادت ہے مشکل وقت میں مدد مانگنے اور کسی مصیبت سے نجات حاصل کرنے کی مختلف صورتیں ہیں: 1۔ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی جائے۔ یہی سب سے افضل اور عمدہ کام ہے۔ انبیاء و رسل علیہما السلام اور ان کے متبعین صحابہ کرام کا یہی طریقہ تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ اَنِّیْ مُمِدُّکُمْ بِاَلْفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ مُرْدِفِیْن﴾(الانفال:9) ’’جب تم نے اپنے رب سے مدد مانگی تو اس نے تمہاری دعا کو قبول کیا کہ میں ایک ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا۔ ‘‘ 2۔ فوت شدہ یاغائب سے مدد طلب کرنا حالاں کہ وہ مدد کرنے کی طاقت بھی نہیں رکھتے، ایسا کرنا شرک ہے۔ یہ کام انسان اس وقت کرتا ہے جب اس کا یہ عقیدہ ہوکہ یہ لوگ
Flag Counter