Maktaba Wahhabi

83 - 153
……………… شرح ………………… تفصیلی جواب کا طریقہ یہ ہے کہ ہر شبہ اوراعتراض کو سامنے رکھ کر اس کے ہر جزو کا مختلف طریقوں سے ردکیا جائے۔ شبہ نمبر2:…اگر کوئی مشرک یہ اعتراض کرتا اورکہتا ہے کہ میں اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی پیدا کرنے والا، رزق دینے والا، نفع و نقصان کا مالک نہیں ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی خود اپنے نفع و نقصان کے مالک نہ تھے کجا یہ کہ عبدالقادر جیلانی یا کوئی نیک شخص اپنا یا کسی دوسرے کے نفع و نقصان کا مالک ہو۔یہی وہ توحید ہے جو انبیاء و رسل کی دعوت تھی۔ یہ اعتراض عام طور پر پیش کیا جاتا ہے لیکن اس میں کسی قسم کی قوت، جان اور حقیقت نہیں ہے۔ جواب:…یہ تو وہی عقیدہ ہے جو مشرکین مکہ کا تھا لیکن اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ جنگ کی اوران کے مال و جان کو حلال سمجھا،یہ توحید ربوبیت کہلاتی ہے اور یہ توحید ان کے کسی کام نہ آسکی۔ توحید الوہیت کسے کہتے ہیں! توحید الوہیت کے دلائل پیش خدمت ہیں تاکہ لوگوں کے دل اس بات کی حقیقت کو سمجھ سکیں اور ان کے سامنے دلائل واضح ہو ں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْ اِلَیْہِ اَنَّہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنَا فَاعْبُدُوْنَ﴾(الانبیائ:25) ’’ہم نے آپ سے پہلے جس رسول کو بھی بھیجا اس کی طرف یہی وحی کی کہ میرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور تم میری ہی عبادت کرو۔ ‘‘ پھر ایک جگہ فرمایا: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنَ﴾(الذاریات:56) ’’ ہم نے جنوں اور انسانوں کو صرف اسی لیے پیدا کیا تاکہ وہ میری عبادت
Flag Counter