Maktaba Wahhabi

95 - 153
……………… شرح ………………… پکارنا بھی عبادت شبہ نمبر 5:… جب بدعتی یہ کہتاہے کہ میں ان کی عبادت نہیں کرتا،درحقیقت میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہوں۔ ان سے التجا کرنا کوئی عبادت تو نہیں۔یہ ان کا شبہ ہے۔ جواب: …اللہ تعالیٰ نے عبادت میں اخلاص لازم قرار دیا ہے کہ یہ اخلاص صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہو۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ عبادت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ خالص ہونے کا مفہوم کیا ہے ؟وہ شخص اگر اس کا مفہوم واضح کر دے تو ٹھیک وگرنہ آپ اسے بتائو کہ نیک لوگوں سے دعا اور ان کے ساتھ ایسا تعلق عبادت ہے۔پھر عبادت کی اقسام بیان کرو: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّ عًا وَّ خُفْیَۃً اِنَّہُ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ ’’ تم اپنے رب سے گڑگڑا کر اورپوشیدہ طریقے سے دعا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘ اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ دعا بھی عبادت ہے۔ جب دعا بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت ہوئی تو کسی دوسرے سے دعا کرنا اللہ کے ساتھ شرک ٹھہرا۔چنانچہ یہ بات واضح ہوگئی کہ دعا کا حق دار صرف اللہ تعالیٰ ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، لہٰذا ہمیں ایسا ہی کرنا چاہیے۔ جب یہ بات واضح ہوگئی کہ دعا بھی عبادت ہے تو پھر غور کرنے کا مقام ہے کہ انسان اللہ کو بھی اپنی کسی ضرورت کے وقت پکارتا ہے اور کسی ایسی ہی صورت میں وہ نبی یا ولی کو بھی پکارتا ہے اس طرح کیا وہ شخص اللہ کی عبادت میں کسی دوسرے کو شریک نہیں کرتا؟ سمجھ دار آدمی کا جواب ہاں میںہو گا اور یہی حقیقت ہے۔ قربانی بھی عبادت ہے شبہ نمبر 5: …فاضل مؤلف عبادت کی دوسری قسم کو واضح کرتے ہوئے فرماتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter