Maktaba Wahhabi

176 - 293
’’رَأَیْتُ قَبْرَ النَّبِیِّ وَ قَبْرَ أَبِيْ بَکْرٍوَعُمَرَ مُسَنَّمًا‘‘[1] ’’میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں کو دیکھا کہ وہ کوہان نما تھیں-‘‘ قبر پر مٹی ڈالنے کے بعد اس پر پانی کا چھڑکاؤ مسنون ہے۔ حدیث پاک میں ہے: (( رَشَّ عَلَی قَبْرِ ابْنِہِ إِبْرَاہِیْمَ الْمَائَ )) [2] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرزندِ ارجمند حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی قبر پر پانی چھڑکا تھا۔‘‘ دفن سے فراغت کے بعد دعا: دفن سے فراغت کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہو کر میت کے لیے اس کی ثابت قدمی اور مغفرت کے لیے دعا کریں- حضرت عثمان سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کو دفن کر کے فارغ ہوتے تو فرمایا کرتے تھے: (( اِسْتَغْفِرُوْا لِأَخِیْکُمْ وَسَلُوْا اللّٰہَ لَہُ الْتَثْبِیْتَ فَإِنَّہُ الْآنَ یُسْئَلُ )) [3] ’’اپنے بھائی کے لیے بخشش اور ثابت قدمی کی دعاکرو اس وقت اس سے سوالات پوچھے جار ہے ہیں-‘‘ فَثَبِّتْنِيْ عَلَی الْإِیْمَانِ رَبِّيْ وَفِيْ قَبْرِيْ عَلَی رَدِّ السُّؤَالِ ’’ میرے پروردگار! مجھے ایمان پر ثابت قدم رکھنا اور قبر میں سوالات کے صحیح جوابات کی توفیق عطا کرنا۔‘‘
Flag Counter