Maktaba Wahhabi

219 - 293
قبرستان کی زیارت قبرستان کی زیارت مسنون ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زیارتِ قبور کی ترغیب دلائی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِ، فَزُوْرُوْہَا فَإِنَّہَا تُزَھِّدُ فِيْ الدُّنْیَا وَ تُذَکِّرُ الآخِرِۃَ )) [1] ’’میں نے تمھیں قبرستان کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم اس کی زیارت کیا کرو، اس لیے کہ یہ (قبروں کی زیارت) دنیا سے بے رغبت بناتی اور آخرت کی یاد دلاتی ہے۔‘‘ اور مسند احمد میں یہ الفاظ ہیں : (( فَإِنَّ فِيْ زِیَارَتِہَا عِظَۃٌ وَ عِبْرَۃٌ )) [2] جا گور غریباں پہ نظر ڈال بہ عبرت کھل جائے گی تجھ پر تری دنیا کی حقیقت پھر عبرت کے لیے ڈھونڈ کسی شاہ کی تربت اور پوچھ کدھر ہے وہ تری شان حکومت کل تجھ میں بھرا تھا جو غرور آج کہاں ہے اے کاسۂ سر! بول ترا تاج کہاں ہے؟
Flag Counter