Maktaba Wahhabi

229 - 293
کرنا چاہیں تو کرسکتی ہو۔[1] اس حدیث سے بہ خوبی واضح ہے کہ حاملہ عورت کی عدت اس کے وضع حمل کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہے۔ عدت کے دوران میں پابندیاں : عدتِ وفات کے دوران میں عورت کے لیے درج ذیل امور کا خیال رکھنا ضروری ہے: 1 وہ خوبصورت اور زینت والا لباس استعمال نہ کرے، بلکہ سادہ لباس پہنے، وہ نیا بھی ہو تو کوئی حرج نہیں ، لیکن بطور سوگ سیاہ لباس پہننے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔ 2 سرمہ یا وہ پاؤڈر جو چہرے کی زینت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس سے پرہیز کرے، کیوں کہ دوران عدت میں ایسی چیزوں کا استعمال منع ہے۔ 3 دورانِ عدت سونے چاندی اور ہیرے جواہرات کے زیورات بھی نہیں استعمال کرنا چاہییں- لہٰذا ہار، کنگن اور انگوٹھی وغیرہ سے اجتناب کیا جائے، کیوں کہ یہ زیور ہے۔ 4 خوشبو اور عطریات وغیرہ کا استعمال بھی منع ہے، لیکن ماہواری سے فراغت کے بعد بو زائل کرنے کی خاطر خوشبو کے استعمال میں کوئی حرج نہیں- اسی طرح غسل کرتے وقت خوشبودار صابن یا شیمپو وغیرہ کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں ، کیوں کہ یہ زینت نہیں ، بلکہ صفائی کے لیے ہوتا ہے۔ چنانچہ اُم عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کسی عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے کسی فوت شدہ عزیز پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے سوائے بیوی کے وہ اپنے شوہر کی وفات پر
Flag Counter