Maktaba Wahhabi

13 - 193
خواب کی اقسام خواب کی تین قسمیں ہیں: 1 بشارتِ الٰہی: اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے کو بذریعہ خواب الہام کردیا جاتا ہے اور جو واقعات آیندہ پیش آنے والے ہیں ان کے بارے میں متنبہ کر دیاجاتا ہے۔ خوش کن خواب ہوں تو اللہ تعالیٰ انھیں بھی اپنے خزانۂ غیب سے دل میں القا کردیتا ہے۔ اسی کو مبشرات بھی کہا گیا ہے۔ نیز ایسے ہی خوابوں کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ قراردیا گیا ہے۔ ایسے خواب بندے کو محفوظ رکھنے اور طلب حق میں زیادہ سرگرم رکھنے کے لیے آتے ہیں۔ 2 حدیث النفس: جس قسم کا انسانی ذہن ہوتا ہے اس کو خواب بھی اسی قسم کے آتے ہیں۔ جو شخص جس قسم کا کام کرتا ہے اور ہر وقت اسی میں مگن رہتا ہے، اُسے خواب بھی اسی پیشے کی مناسبت سے آتے ہیں۔ اگر ذہن میں عشق سمایا ہوا ہے توخواب بھی عاشقانہ دکھائی دیتے ہیں۔ اگر بھوکا پیاسا ہے تو خواب بھی کھانے پینے ہی کے بارے میں آئے گا۔ 3شیطانی ڈراوا:شیطان ڈرانے کے لیے کچھ واقعات یا صورتیں ذہن میں ڈال دیتا ہے۔ اور کبھی گمراہ کرنے کے لیے خواب میں ایسی چیزیں دکھا دیتا ہے جن کے زیراثر وہ شخص راہِ راست سے بھٹک جائے، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ ایک آدمی نے کہا: ’رَأَیْتُ فِي الْمَنَامِ کَأَنَّ رَأْسِي قُطِعَ‘ ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا سر کاٹ دیا
Flag Counter