Maktaba Wahhabi

132 - 193
سیدہ خدیجۃالکبریٰ رضی اللہ عنہا کا خواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی سے قبل سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا نے ایک خواب دیکھا کہ آسمان سے ایک بہت بڑا سورج اتر رہا ہے اور اُن کے گھر کے آنگن میں آکر ٹھہر گیا ہے اور گھر کے سارے درو دیوار کو روشن کررہا ہے، پھر سورج کی یہ روشنی گھر سے نکل کر چہار سو پھیل رہی ہے جس سے لوگوں کے دل اور آنکھیں یکساں مستفید ہورہی ہیں اور یہ روشنی آنکھوں اور دلوں پر غلبہ پارہی ہے۔ سیدہ خواب سے بیدار ہوئیں تو حیرانی کے عالم میں اپنے آپ سے پوچھنے لگیں: ارے یہ کیا؟ سورج میرے گھر میں آتر آیا ہے؟اس کی تعبیر کیا ہو سکتی ہے؟ کیا اس گھر سے پھوٹنے والا نور ساری دنیا کو روشن کردے گا؟ یہ تو بڑا عجیب و غریب خواب ہے۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا فوراً ورقہ بن نوفل کے پاس گئیں۔ وہ آسمانی صحائف کا مطالعہ کررہا تھا اور عیسائیت قبول کر چکا تھا۔ سیدہ نے اسے اپنا خواب بتایا تو ورقہ بن نوفل کا چہرہ خوشی سے تمتما اُٹھا، اس نے نہایت سنجیدگی سے کہا: میری چچازاد! خوش ہو جایئے۔ یہ بڑا مبارک خواب ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کا یہ خواب سچ کر دکھایا تو آپ کے گھر میں نورِ نبوت ضرور داخل ہوگا، پھر اس سے خاتم النبیین کا نور ہر طرف اُجالا کردے گا۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ورقہ بن نوفل کی یہ بات سُن کر خوشی سے جھوم اٹھیں۔ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter