Maktaba Wahhabi

180 - 193
خوابوں کو ایک دوسرے پر قیاس کی وجہ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اعلام الموقعین عن رب العٰلمین میں ایک باب خوابوں کی تعبیر کا باندھا ہے۔ اس میں انھوں نے تمثیل کی تشریح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خوابوں کو ایک دوسرے پر کس وجہ سے قیاس کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے ارشادات کا خلاصہ درج ذیل ہے: مختلف خوابوں کی تعبیر کُرتا دیکھنے کی تعبیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کرتے کو دین اور علم سے تعبیر کیاہے۔ ان دونوں میں وجۂ اشتراک پہننے والے کو پردے میں رکھنا اور لوگوں کے مابین اسے حسن و خوبی سے رکھنا ہے۔لباس جسم کی خوبی ہے اور علم و دین روحانی اور قلبی لباس ہیں۔ اس سے بھی لوگوں میں انسان کی خوبی اُجاگر ہوتی ہے۔ دودھ کی تعبیر دودھ کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر فطرت سے کی گئی ہے۔ ان دونوں میں غذائیت اور توانائی ہے جو زندگی کا باعث اور انسانی ارتقا کا سبب ہے۔ بچہ جب فطرت پر ہوتا ہے تو
Flag Counter