Maktaba Wahhabi

186 - 193
تعبیر خواب کے قاعدے ’’پانی کے تمام برتنوں سے مراد گھر کا سازوسامان ہے۔‘‘ ’’مال رکھنے والی ساری چیزوں، مثلاً: صندوق، تھیلی، بٹوا وغیرہ سے مراد دل ہے۔‘‘ ’’ہر مشترک، ملی جلی ایک ہی طرح کی چیزوں کی تعبیر شرکت، ساجھے داری، آپس کی مدد یا نکاح وغیرہ ہوتی ہے۔‘‘ ’’بلندی سے نیچے کی طرف گرنا بری بات ہے۔‘‘ ’’اونچائی کی طرف چڑھنا اچھی بات ہے، ہاں خلاف عادت نہ ہو بلکہ مناسب ہو۔‘‘ ’’آگ سے جلا دیکھنا کسی آفت کی نشانی ہے جس سے دوچار ہونا پڑے گا۔‘‘ ’’اسی طرح ان برتنوں کو ٹوٹتے دیکھنا جو جُڑتے نہ ہوں، نقصان کی علامت ہے۔‘‘ ’’کسی چیز کا اُچک لیا جانا، چرا لیا جانا، چوری اور اُچکے جانے کا علم نہ ہوسکنا ضرور کسی چیز کا ضائع ہونا ہے جس کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ ہاں ان لوگوں کا علم ہوجانا اور ان چیزوں کا دیکھنے والے کی آنکھ سے اوجھل نہ ہونا اس امکان کی علامت ہے کہ واپس مل جائے۔‘‘
Flag Counter