Maktaba Wahhabi

37 - 193
سیدنا یوسف علیہ السلام کا خواب سیدنا یوسف علیہ السلام اللہ کے واحد پیغمبر ہیں جن کے واقعے کو احسن القصص (سب سے خوبصورت قصہ)کہا گیا ہے۔ اس قصے میں اعلیٰ سیرت سازی کے بیش بہا سبق چمک رہے ہیں۔ اس میں بڑی حکمت و دانائی، اسرار و رموز، صبر و استقامت، ظلم و زیادتی، انعام و اکرام، ترغیب و ترہیب اور دعوت و تبلیغ کے علاوہ، درد و غم، روحانیت اور مادیت کا مقابلہ، آتشِ فراق کا دھواں، اعترافِ جرم، امانت و دیانت کا مظاہرہ، احساسِ ذمہ داری، حسنِ یوسف کے کرشمے ، اللہ کے احسانات اور انعامات کے مناظر موجود ہیں۔ الغرض اس واقعہ میں عبرتوں اور اسباق کاایک جہان آباد ہے۔ قرآنِ کریم میں اس واقعے کی تفصیلات کے بیان کے ساتھ ساتھ کئی آیات کے آغاز یا اختتام میں واقعہ یوسف علیہ السلام کے اسرار و رموز کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ مثلاً: ﴿ لَقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِ آيَاتٌ لِلسَّائِلِينَ ﴾ ’’بلاشبہ یوسف علیہ السلام اوران کے بھائیوں (کے قصے) میں سوال کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔‘‘ ﴿ كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ﴾’’ہم محسنین کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔‘‘ ﴿ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ ﴾’’حقیقت یہ ہے کہ ظالم کامیاب نہیں ہوسکتے۔‘‘ ﴿إِنَّهُ مَنْ يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ﴾
Flag Counter