Maktaba Wahhabi

128 - 184
دوسری فصل: عصر حاضر میں باغی اور انقلابی تحریکیں پہلا مبحث مصر کی 1371 ہجری بمطابق 1952 کی تحریک اس تحریک کے ابتدائی اسباب اس وقت پیدا ہوئے جب جمال عبدالناصر کچھ سرگرم اسلامی تحریکوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گیا، جمال عبدالناصر کی ان تحریکوں میں شمولیت خصوصی کوٹے کی مد میں ہوئی یہ تنظیم کے عسکری ونگ میں شمولیت ہوتی تھی، اس ونگ میں شامل ہونے والے فوجی افسروں کو "ضُباط الاحرار" کا نام دیا جاتا تھا۔ جمال عبدالناصر کو اس ونگ میں کچھ قومیت پرست اور دین سے دور وطن پرست لوگوں کو شامل کرنے کی بھی کامیابی ملی، بلکہ غیر مسلم بھی اس نظریے کی بنیاد پر شامل کر دئیے کہ یہ بھی انگریز استعمار کے مقابلے میں ہیں ۔پھر اس کے بعد انہوں نے 1371ہجری بمطابق جولائی 1952ء میں مصر کی بادشاہت کا تختہ الٹ دیا،مقصد یہ تھا کہ دین اور عدل کی بالا دستی ہو، اپنی تحریک کے بیانیے میں جمال عبدالناصر کی جانب سے یہ کہا جاتا تھا کہ: "یہ تحریک روحانی رہنما حسن البنا کی تعلیمات کا نفاذ کرے گی" لیکن جس وقت حکومت کی زمام کار جمال کے ہاتھ میں آئی تو چہرے سے نقاب ہٹا اور معاملات بالکل برعکس ہو گئے، چنانچہ جن اسلامی تحریکوں کے کندھوں پر سوار ہو کر حکومت ملی تھی انہی کو تاک تاک کر مارا جانے لگا، انہیں جیلوں میں ڈال کر زد و کوب کیا جانے لگا، بلکہ کچھ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، چنانچہ شاہ فاروق کے زمانے سے بھی بڑھ کر حالات خراب ہو گئے، اور بادشاہت کے خاتمے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ تباہی اور قتل و غارت ہی بڑھا۔
Flag Counter