Maktaba Wahhabi

222 - 645
۵۔ ﴿اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰٓی اٰدَمَ وَ نُوْحًا وَّ اٰلَ ابرہیم وَ اٰلَ عِمْرٰنَ﴾‘آل عمران سے آل ابی طالب مراد ہے ابو طالب کو عمران سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ۶۔ ﴿اَلشَّجْرَۃُ الْمَلْعُوْنَۃُ فِيْ الْقُرَآنِ ﴾ اس سے مرادبنو امیہ ہیں ۔ ۷۔ ﴿ فَقَاتِلُوْٓا اَئِمَّۃَ الْکُفْرِ ﴾اس سے مراد طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہما ہیں ۔ ۸۔ ﴿إِنَ اللّٰہَ یَأْمَرُکُمْ اَنْ تَذبَحُوْا بَقَرَۃً﴾بقرہ (گائے) سے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا مراد ہیں ۔ ۹۔ ﴿لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ ﴾یعنی اگر تونے ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کو ولایت میں شریک کیا۔ شیعہ مذہب کی کتابوں میں ایسی لاتعداد تحریفات پائی جاتی ہیں ۔ شیعہ کے فرقہ اسماعیلیہ والوں نے واجبات و محرمات تک میں تحریف کرنے سے اجتناب نہ کیا، بنا بریں اگر ان کو ائمہ تحریف کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔کیونکہ یہ لوگ آیات کو اپنے اصل مقصود سے بدل دیتے ہیں ۔ اگر کوئی ان کے پاس مبلغ علم پر غور کرے تو اسے جھوٹی منقولات اور حق بات کی تکذیب ؛ آیات کے معانی میں تحریف کے علاوہ کچھ بھی نہ ملے گا۔یہ باتیں اس طرح آپ کو کسی دوسرے اسلامی فرقہ میں نہیں ملیں گی۔ شیعہ نے یقینی طور پر اللہ کے دین میں ہر فرقہ سے بڑھ کر چیزیں داخل کی ہیں اور کتاب اللہ میں ایسے تحریف کی ہے کہ دوسرے لوگوں کو اس کی ہوا بھی نہیں لگی۔ [مذاہب اربعہ اور شیعہ اعتراض کا جواب:] چوتھی وجہ :....شیعہ قلمکار کا یہ قول کہ ’’ اہل سنت نے مذاہب اربعہ ایجاد کیے جوکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں نہیں تھے اور اقوال صحابہ کو ترک کر دیا۔‘‘ جواب: ہم رافضی مصنف سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے یہاں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مخالفت اور ان کے اقوال سے انحراف کب سے مذموم قرار پائے؟ جبکہ اہل سنت والجماعت کا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت و دوستی رکھنے اور باقی تمام زمانوں پر ان کو ترجیح دینے پر اتفاق ہے ؛ او ران کے ہاں صحابہ کرام کا اجماع حجت بھی ہے۔ اور انہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اجماع سے کسی طرح بھی خروج کی اجازت نہیں ۔ بلکہ عام ائمہ مجتہدین وضاحت وصراحت کے ساتھ فرمارہے ہیں: ’’ ہمارے لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اقوال کو ترک کرنا جائز نہیں ۔‘‘ پھر جو لوگ [شیعہ]یہ کہتے ہیں کہ اجماع صحابہ حجت نہیں ہے ‘ اور صحابہ کرام کو ظلم اور کفر کی طرف منسوب کرتے ہیں ؛ تو وہ کیسے اہل سنت پر اعتراض کرسکتے ہیں ؟[[کیا ہم اجماع صحابہ کے مخالف ہیں یا تم؟ پھر اس سے بڑھ کر یہ کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گمراہ اور کافر کون کہتا ہے؟ اس بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ اہل سنت اجماع صحابہ کے خلاف متفق ہوجائیں ]]۔ مزید برآں اگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اجماع حجت ہے تو وہ دونوں گروہوں پر حجت ہے ۔ اور اگر اجماع
Flag Counter