Maktaba Wahhabi

469 - 645
’’ ثقیف کے قبیلہ میں ایک کذاب اور ایک قاتل ہو گا۔‘‘[1] کذاب سے مختار مراد ہے اور قاتل سے مراد حجاج بن یوسف۔ مختار کا والد ابو عبید ثقفی بڑا نیک آدمی تھا اس نے مجوس سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ مختار کی بہن صفیہ بنت ابی عبید حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں ۔ یہ بڑی نیک دل خاتون تھیں ۔جب کہ مختار بد ترین شخص تھا۔ [قتل عثمان میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شراکت کا الزام اور اس پر رد:] [چھٹا اعتراض]:....شیعہ کا یہ قول کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کرانا چاہتی تھیں اور اسی سازش میں شریک رہا کرتی تھیں ۔اور کہا کرتی تھیں :’’ بوڑھے احمق کو قتل کردو۔‘‘ وہ ہمیشہ دعا کیاکرتی تھیں :’’اللہ اس بیوقوف بوڑھے کو قتل کرے۔‘‘[2]
Flag Counter