Maktaba Wahhabi

55 - 702
فصل: ....محبت علی رضی اللہ عنہ اور گناہ کی چھوٹ شیعہ مصنف لکھتا ہے:’’ان دلائل میں سے ایک دلیل صاحب الفردوس کی حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے ذکر کردہ یہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت ایک ایسی نیکی ہے جس کے ہوتے ہوئے برائی سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھنا ایک ایسا جرم ہے جس کی موجودگی میں نیکی سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔‘‘ ہم کہتے ہیں :’’ مسند الفردوس‘‘ نامی اس کتاب میں موضوعات کی بھر مار ہے۔اس کا مصنف شیرویہ بن شہریار دیلمی محدث ہے۔اگرچہ وہ بھی دین کے سچے طلبگاروں میں سے تھا ۔لیکن اس نے جو احادیث جمع کیں ‘ان کی اسانید حذف کردیں ؛ اور صحیح وضعیف اور موضوع روایت کو پرکھے بغیرجمع کردیا ۔یہی وجہ ہے کہ اس کتاب میں بہت زیادہ موضوع روایات پائی جاتی ہیں ۔[1] یہ حدیث بھی ان روایات میں سے ایک ہے جن کے بارے میں کوئی بھی مؤمن گواہی دے سکتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسی بات ہر گز ارشاد نہیں فرماسکتے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت کی نسبت بہت بڑی اور عظیم الشان چیز ہے۔مگر اس کے باوجود یہ ایک طے شدہ بات ہے کہ مومن کو برائیوں سے نقصان پہنچتا ہے۔ [2]
Flag Counter