Maktaba Wahhabi

561 - 702
یہ بھی صحیح حدیث میں ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ بن الحمار نامی ایک شخص پرکئی بار شراب کی حد قائم کی ۔ مگر اس کے باوجود آپ نے فرمایا: ’’ یہ اﷲا و راس کے رسول سے محبت رکھتا ہے۔‘‘[1] ایسے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار قرار دیا کرتے تھے۔لیکن جب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے جب غلطی سے بنو جذیمہ کو قتل کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : ’’ اے اللہ ! جو کچھ خالد نے کیا ہے ‘ میں اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں ۔‘‘ [البخاری ۴؍۱۰۰] ’’ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ’’ تم مجھ سے ہو اورمیں تجھ سے ہوں ۔‘‘ لیکن اس کے باوجود حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جب ابو جہل کی بیٹی سے نکاح کرنے کا ارادہ کیاتو آپ نے فرمایا: ’’بنو ہشام بن مغیرہ نے مجھ سے اپنی بیٹی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں دینے کی اجازت طلب کی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ میں اس کی اجازت نہیں دیتا،میں اس کی اجازت نہیں دیتا،میں اس کی اجازت نہیں دیتا،[ آپ نے تین مرتبہ یہ الفاظ دہرائے]۔ البتہ علی رضی اللہ عنہ اگر میری بیٹی کو طلاق دے دیں تو ان کی بیٹی کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں ۔ اللہ کی قسم ! اللہ کے نبی کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی ایک ہی آدمی کے نکاح میں نہیں رہ سکتی۔‘‘ [اس کی تخریج گزر چکی ہے۔] ایک حدیث میں آتا ہے کہ آپ نے دیکھا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حالت احرام میں اپنے غلام کوپیٹ رہے تھے تو آپ نے فرمایا: ’’ دیکھو یہ محرم کیا کررہا ہے ۔‘‘[2] اس طرح کی مثالیں بہت زیادہ ہیں ۔ [حدود وتعزیراور مصائب گناہوں کاکفارہ ہیں :] کبھی کوئی انسان اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب ہوتا ہے ۔ مگر اس میں کوئی چیز مانع نہیں ہوتی کہ اسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ادب سیکھایا جائے۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’ کسی مومن آدمی کو جب بھی کوئی تکلیف یا ایذا یا کوئی بیماری یا رنج یہاں تک کہ اگر اسے کوئی فکر ہی ہو یا اگر کوئی کانٹا چبھتا ہے تو اللہ اس کے بدلہ میں اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔‘‘ [مسلم:ج۳ : ح ۲۰۶۴] جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی :﴿ مَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓئً ا یُّجْزَ بِہٖ ﴾ [النساء ۱۲۳] ’’ جو کوئی برائی کرے گا اسے اس کا بدلہ دیاجائے گا۔‘‘ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کمر توڑنے والی آیت نازل ہوگئی۔ تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter