Maktaba Wahhabi

646 - 702
مسائل ہیں جنہیں وہ علمائے اہل بیت سے نقل کرتے ہیں ۔ جیسے کہ حضرت علی بن الحسین؛ اور ان کے بیٹے ابو جعفر محمد؛ اور ان کے بیٹے جعفر بن محمد سے منقول روایات ۔ ٭ اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے راضی ہوجائیں ؛ یہ حضرات دین کے امام و پیشوااور مسلمانوں کے سردار ہیں ۔ لیکن یہ لوگ ان حضرت تک پہنچنے والی اسناد پر کوئی غور نہیں کرتے۔ کیا یہ منقول روایت ان سے ثابت بھی ہے یا نہیں ؟اس لیے کہ ان لوگوں کو صناعت حدیث اور اسناد کی کوئی معرفت ہی نہیں ۔ پھر ان میں سے کوئی ایک جب کوئی بات کہتا ہے تو کتاب و سنت سے اس کی دلیل نہیں طلب کی جاتی ؛ اور نہ ہی اس کے معارض مسائل کا پوچھا جاتا ہے۔ اور پھر جن باتوں میں مسلمانوں کا اختلاف ہوجائے ؛ تو اختلافی مسائل کو ویسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہیں لوٹاتے جیسا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے۔ [شیعہ کے تین اصول ]: بلکہ ان شیعہ نے تین اصول مقرر کررکھے ہیں : ۱۔ تمام ائمہ معصوم ہیں ۔[1] ۲۔ جو بات ائمہ سے نقل کی جائے وہ اسی طرح ہے جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہو۔ ۳۔ اہل بیت کا اجماع حجت ہے۔اورشیعہ کے ائمہ اہل بیت میں شامل ہیں ۔[2] اس لیے گویا ان کے ہاں کوئی شرعی دلیل ہے نہ تعلیل۔ یہی وجہ ہے کہ شیعہ فقہ و تحقیق اور علم و توفیق سے محروم ہیں ؛بلکہ ان چیزوں سے ایسے نکل گئے ہیں جیسے آٹے سے بال نکال دیا جاتا ہے۔
Flag Counter